پاکستان اور بھارت کا میچ۔
بڑے ایونٹ کا بڑا ٹاکرا 9 جون کو پاکستان اور بھارت آمنے سامنے۔
شائقین کرکٹ پاک ، بھارت میچ دیکھنے
کے لیے بیقرار ۔
ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ کا آج کا میچ ایونٹ کا بڑا میچ ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ورلڈ ٹی ٹونٹی میں ایک اہم میچ آج 9 جون کو نیو یارک میں آمنے سامنے ہوں گی۔
پاکستان اور بھارت کا میچ
یاد رہے اس سے پہلے کھیلے گئے آخری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے ایک میچ میں پاکستان نے انڈیا کو ایک بڑے مارجن سے شکست دی تھی یہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف پہلی جیت تھی، اب ایک بار پھر شائقین کرکٹ خاص کر کے پاکستانی مداح بابر اعظم کو ایک بار پھر بھارت کی ٹیم کو ورلڈ کپ میں زیر کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔
کیا وجہ ہے کہ پاکستان اور بھارت کا نیویارک میں کھیلے جانے والا ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کا آج کا میچ ایونٹ کا سب سے بڑا میچ قرار دیا جا رہا ہے۔
پاکستان اور بھارت کا میچ ۔
امریکی ویب سائٹ نیو یارک ٹائمز کے مطابق 9 جون کو پہلی بار امریکا دنیا میں دیکھے جانے والے کھیلوں کے بڑے مقابلے کی میزبانی کرے گا، جو ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کا ایک بہت ہی اہم میچ جو پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان پہلے ہی اپ سیٹ شکست کا سامنا کر چکا ہے، امریکا نے پاکستان کو ہرا کر ایک بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔
پاکستان اور بھارت کا میچ
کرکٹ سے محبت کرنے والے شائقین اور کرکٹ کی دنیا کے بڑے اور تاریخی کرکٹر پیدا کرنے والے دو ممالک پاکستان اور بھارت میں سیاسی اور جغرافیائی تناؤکے باعث کھیل میں روایتی حریف کا درجہ رکھتے ہیں، ان کے میچ کو 400 ملین سے زائد لوگوں کے دیکھنے کی امید ہے۔
اس سے قبل کنساس سٹی اور فرانسسکو کے درمیان سپر باؤل کا میچ تقریباً 125 ملین ناظرین نے دیکھا تھا، اس لیے رواں ہفتے کے آخر میں کرکٹ کا سب بڑا میچ نیویارک میں ہوگا، جس پر کرکٹ کے مداحوں کے ساتھ ساتھ کرکٹ پنڈتوں کی بھی نظریں لگی ہوئی ہیں۔
گزشتہ روز کرکٹ کی تاریخ کا بڑا اپ سیٹ دیکھنے کو ملا۔ امریکہ اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے دلچسپ میچ میں امریکہ نے پاکستان کی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا ہے، جسے کھیل کی تاریخ کا بڑا اپ سیٹ قرار دیا جارہا ہے۔
آئی سی سی کا نیو یارک اسٹیڈیم کی وکٹ کے معیاری نہ ہونے کا اعتراف بھی سامنے آیا ہے۔
پاکستان اور بھارت کا میچ
پاکستان اور بھارت گروپ مرحلے میں اپنا اپنا دوسرا میچ کھیلنے جا رہی ہیں یہ میچ جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا بہت ہی ہائی وولٹیج میچ ہوگا اس سے قبل پاکستان کو جمعرات کو امریکا سے ڈرامائی انداز میں شکست کا صدمہ برداشت کرنا پڑا تھا۔
اس بار آئ سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کو امریکا میں بھی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
امریکا کی تمام ریاستوں میں میچز نہیں ہو رہے ہیں کیونکہ وہ ورلڈ کپ کی میزبانی ویسٹ انڈیز کے ساتھ مل کررہا ہے، ویسٹ انڈیز 13 کیربین ممالک کا ایک گروپ ہے جبکہ امریکا ایونٹ کے 16 میچز کی میزبانی کرے گا، جو ٹیکساس، لاڈرہل، فلوریڈا، ایسٹ میڈو، نیویارک اورگرینڈ پریری میں ہوں گے جبکہ سیمی فائنل اور فائنل سمیت ایونٹ کے زیادہ تر مقابلوں کی میزبانی ویسٹ انڈیز کو دی گئی ہے۔
بنیادی طور پر امریکا میں کرکٹ مقابلوں کا مقصد کھیلوں کو فروغ دینا ہے، امریکہ کی ریاست نیویارک میں کھیلے جانے والے مقابلوں سے ہونے والا منافع کھیل سے متعلق آگاہی پر خرچ کیاجائے گا۔
کرکٹ کھیلنے والے دیگر ممالک کی طرز پر امریکا میں 2023ء میں فرنچائز لیگ کا آغاز ہوا تھا، جس میں 6 ٹیموں نے امریکی شہروں کی نمائندگی کی تھی۔
اس سال کا لیگ ٹورنامنٹ جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے ٹھیک 4 دن بعد شروع ہوگا، جس میں شائقین کرکٹ کو کرکٹ کے بڑے اسٹار ایکشن میں نظر آئیں گے، جن میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز، بنگلادیش کے شکیب الحسن اور جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر بھی شامل ہوں گے۔
کرکٹ کا کھیل اب اولمپکس 2028ء کا حصہ بن چکا ہے، جس کی میزبانی لاس اینجلس کرے گا، یہ پہلا امریکی شہر ہے جسے آئی سی سی نے ورلڈ کپ کی میزبانی کے قابل سمجھا، دسمبر 2022ء میں اس شہر میں 25 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے اسٹیڈیم کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی میزبانی ملنے کے بعد مریکا کو ان 5 سال کے دوران کرکٹ کے حوالے سے جن مسائل کا سامنا کرنا پڑا ان میں قابل اہتماد رضاکار اور ٹھیکیدار تھے، انہیں جو فل ٹائم کام کرنے والے ورکرز ملے وہ بہت تھوڑے تھے۔
امریکا میں اس سے پہلے کوئی آئی سی سی ایونٹ نہیں کھیلا گیا تھا، ورلڈ ٹی ٹونٹی کی میزبانی کرنے والے امریکہ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت جیسے بڑے ہائی وولٹیج کرکٹ میچ 9 جون کو کھیلا جائے گا، اس بڑے ٹاکرے کی میزبانی نیویارک کو ملی ہے، جو اس شہر کےلیے بڑا چیلنج ہے۔
ورلڈ کپ کے شروع ہونے کے بعد نیو یارک کی پچ پر کافی تنقید کی جارہی ہے، آئی سی سی کا بھی نیو یارک اسٹیڈیم کی وکٹ کے معیاری نہ ہونے کا اعتراف سامنے آیا ہے، البتہ پاک بھارت میچ سے قبل آئی سی سی وکٹ بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ بہت ہی کم دیکھنے میں آتے ہیں، دونوں ممالک باہمی کرکٹ کے بجائے اب آئی سی سی ایونٹ اور ایشیا کپ میں مدمقابل نظر آتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے کا انتظار شائقین کرکٹ کو بڑی شدت سے ہوتا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے میچز کے ٹکٹ اکثر وقت سے پہلے ہی فروخت ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح اس ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل ہی ٹکٹ فروخت ہوگئیں بلکہ اب تو یہ نایاب ہوگئی ہیں۔