کوہلی اور بابر اعظم کے درمیان مقابلہ
ویرات کوہلی نے بابر اعظم کا ریکارڈ
برابر کر دیا
آی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا گیا۔
فائنل میچ میں کوہلی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ویرات کوہلی نے بابر اعظم کا ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ ففٹیز اسکور کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
ٹی ٹونٹی فائنل سے قبل کوہلی نے ٹورنامنٹ کے پہلے 7 میچوں میں صرف 75 رنز بنائے تھے
ویرات کوہلی نے ہفتہ کو بارباڈوس میں ٹی ٹونٹی
ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف 48 گیندوں پر ففٹی بنائی جبکہ اس میچ میں ویرات کوہلی نے 59 گیندوں پر 76 رنز بنائے۔ فائنل سے قبل کوہلی نے پورے ٹورنامنٹ میں سات میچ کھیل کر صرف 75 رنز بنائے تھے۔
ٹی ٹونٹی فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کی دو وکٹیں صرف 23 کے سکور پر گر چکی تھیں۔ اس کے بعد ویرات کوہلی کریز پر آئے کوہلی نے اکسر پٹیل کے ساتھ ایک اہم شراکت قائم کی اور بابر اعظم کے ساتھ ریکارڈ برابر کرتے ہوئے مردوں کی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 39 ویں نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے بھارت کو مشکلات سے باہر نکال کر ایک بڑا ٹوٹل بنانے میں اہم کردار ادا کیا
بابر اعظم نے 123 میچوں میں 39 نصف سنچریاں بنائی ہیں، جبکہ کوہلی نے 126 میچوں میں 39 سنچریاں بنائی ہیں۔ اپنی ففٹی کے بعد کوہلی نے سکور کرنے کی رفتار کو تیز کیا اور صرف 11 گیندوں میں 26 رنز بنا کر بھارت کے سکور کو ایک مظبوط پوزیشن میں لا کھڑا کیا۔ بھارت نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنانے تھے۔ مردوں کے ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ پچاس سے زائد سکورز بنانے والے بیٹرز میں پاکستان کے بابر اعظم 123 میچ کھیل کر 39 نصف سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹسمین ہیں، ویرات کوہلی 126 میچوں میں 39 نصف سنچریاں بنا کر دوسرے جبکہ روہت شرما 159 میچوں میں 37 ففٹیز سکور کرکے تیسرے جب کہ محمد رضوان 102 میچوں میں 30 نصف سنچریاں بنا کر چوتھے نمبر پر ہیں۔