بھارت ٹی ٹونٹی کا فاتح

انڈیا نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر ورلڈ ٹی ٹونٹی کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

بھارت ٹی ٹونٹی کا فاتح
بھارت ٹی ٹونٹی کا فاتح
profitablegatecpm.com/62/a3/3d/62a33d2bb7f6fe7f041b3b3563d1848a.js

بھارت ٹی ٹونٹی کا فاتح

ٹی ٹونٹی فائنل دیکھنے کے لیے یہاں ۔ کلک کریں  

Watch T20 final Match

ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل 29 جون ہفتہ کو بارباڈوس میں کھیلا گیا

بھارت نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست دیکر ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ اپنے نام کر دیا۔

اس سے پہلے بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا بھارت کے ابتدائی 3 کھلاڑی 34 کے مجموعے پر ہی پوویلین کو لوٹ گئے تھے مگر اننگز کا آغاز کر نے والے بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کریز پر موجود رہے، ویرات کوہلی نے اکسر پٹیل کے ساتھ مل کر سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا اور ایک بہترین باری کھیلتے ہوئے بھارت کے سکور کو ایک مظبوط پوزیشن میں لا کھڑا کیا بھارت نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 176رنز بنائے۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے

بھارت ورلڈ ٹی ٹونٹی کا فاتح

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو سات رنز سے شکست دیکر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کر دیا۔ بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 177 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر محض 169رنز بنائے۔ بھارت نے 2007میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں فتح حاصل کی تھی اور اب 17 برس کے لمبے سفر کے بعد پھر سے ٹی ٹونٹی کا تاج اپنے سر پہ سجانے میں کامیاب ہوا۔

بھارت ٹی ٹونٹی کا فاتح

زرائع کے مطابق بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کے زریعے ٹیم اندیا کو مبارکباد دی۔

فائنل میں بھارت کا آغاز کافی خراب رہا اور جنوبی افریقہ نے پہلے گیند بازی کرتے ہوئے 35رنز پر بھارت کی تین وکٹیں چٹخائیں۔ ورلٹ کپ فائنل، جو کہ ویسٹ اینڈیز کے شہر بارباڈوس میں کھیلا گیا۔ ٹی ٹونٹی فائنل میچ کا ٹاس بھارتی کپتان روہت شرما نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کپتان روہت شرما نے دو چوکوں سے اچھی شروعات کی تاہم بھارتی کپتان 9 رنز کے مجموعی اسکور پر مہاراج کی گیند پر کلاسن کو کیچ تھما بیٹھے۔

بھارت ٹی ٹونٹی کا فاتح

روہت شرما کے بعد کریز پر بلے بازی کرنے اترے رشبھ پنت جو بغیر کوئ رنز بنائے واپس پویلین لوٹ گئے۔ مہاراج ہی کی گیند پر رشبھپنت آؤٹ ہوئے جن کا کیچ جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر ڈی کاک نے اپنے دستانوں میں سنمبھالا۔ بھارت کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سوریہ کمار یادو تھے، سوریہ کمار یادو محض چار گیندوں کے مہمان رہے وہ تین رنز بنا سکے اور وہ بھی آؤٹ ہوکر پوویلین لوٹ گئے ان کا وکٹ رباڈا نے لیا۔

بھارت کی باری آغاز میں کافی لڑکھڑاتی رہی اور محض 34رنز پر تین ٹاپ بیٹرز آؤٹ ہو کر پوویلین لوٹ چکے تھے۔ اسکے بعد کریز پر موجود ویرات کوہلی اور اکشر پٹیل کے مابین اچھی شراکت داری قائم ہوئی جسکے سبب بھارت نے تیرہ اوورز میں 98رنز بنائے۔ چودہویں اوور کی پہلی گیند پر ہی اکشر پٹیل نے چھکہ مار کر 100رنز کا ہندسہ پار کیا، تاہم وکٹ کیپر ڈی کاک کے بہترین تھرو کے باعث اکشر پٹیل رن آؤٹ ہو گئے۔ اکشر پٹیل 106کے مجموعی سکور پر رن آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے چار چھکوں کی مدد سے دھواں دھار بلے بازی کرتے ہوئے صرف 31گیندوں پر 47رنز بنائے۔

ویرات کوہلی اپنی نصف سنچری بنانے تک آرام کے ساتھ باری کو سنمبھال کر کھیلتے رہے تاہم اس کے بعد انہوں نے دھواں دار بلے بازی کرنا شروع کر دی تھی، ویرات 76کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ ویرات کوہلی نے 59گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 76رنز اہم باری کھیلی۔ یوں بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف فائنل میچ میں 176 رنز بنا کر جیت کے لیے پروٹین کو 177رنوں کا ہدف دیا۔

جواب میں جنوبی افریقہ کی شروعات بھی انتہائی خراب رہی اور محض 12رنز پر دو کھلاڑی پوویلین لوٹ گئے۔ تاہم وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کاک اور اسٹبس نے جنوبی افریقہ کی باری کو سنمبھالا اور ان دونوں کے مابین بہتر شراکت نے جنوبی افریقہ کی پوزیشن کافی مظبوط کر دیا تھا۔ اسٹبس 31رنز بنا کر کلین بولڈ ہوئے اور ڈی کاک بھی جلد ہی چھکہ مارنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوئے۔

دوسری جانب ہنرک کلاسن نے میچ کا رخ ہی موڑ دیا اور چھکوں اور چوکوں کی بارش کرتے ہوئے میچ کو اپنی جیت کے قریب لے آئے اس وقت افریقہ کو جیت کے لیے صرف تیس گیندوں میں تیس رنز درکار تھے، جنوبی افریقہ کی ٹیم حدف کے بلکل قریب پہنچ چکی تھی۔

اکشر پٹیل کا ایک اوور انتہائی مہنگا ثابت ہوا جس میں کلاسن نے دو چھکے اور دو چوکے مارے جبکہ دو وائیڈ بالز بھی ہوئے۔ اکشر پٹیل کے اس اوور میں 22رنز اسکور بنے۔ اس کے بعد کپتان روہت شرما نے گیند اسٹار گیند باز بمرا کے ہاتھ میں تھمائی مگر بمرا وکٹ چٹخانے میں تو ناکام رہے بھر حال ایک شاندار اوور کرتے ہوئے محض چار رنز دیے۔ میچ کافی سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوچکا تھا جب پانڈیا نے کلاسن کو آؤٹ کرکے فائنل میچ کو مزید دلچسپ کر دیا۔

کلاسن نے صرف 33گیندوں پر شاندار 52رنز بنائے اور لمبی ہیٹ مارنے کی کوشش میں وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔ اس کے بعد افریقہ باری انڈین بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ اٹھارہواں اوور جسپریت بومراہ کا افریقی باری کے لیے کافی طوفانی رہا، جس میں بہمرا نے صرف دو رینز دیکر یانسن کو کلین بولڈ کر دیا۔ انیسویں اوور بھی ارشدیپ سنگھ نے اپنا جادو دکھاتے ہوئے صرف چار رنز دئے جس کی وجہ سے افریقہ کے سامنے آخری اوور میں سولہ رنز کا پہاڑ جیسا ہدف رکھا۔

آخری اوور کی پہلی گیند پر ہی ہاردک پانڈیا نے ملر کو پوویلین بھیج دیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم آخری اوور میں صرف 8 رنز ہی بنا سکی اس طرح ہندوستان کی ٹیم نے یہ مارکہ 7 رنز سے جیت کر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 اپنے نام کر لیا۔

1 thought on “ٹی ٹونٹی ورلڈ 2024 کا فاتح بھارت”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *